شعبه جات
دار الافتاء
ہمارے جامعہ میں لوگوں کی دینی و دنیوی رہنمائی کے لیے گزشتہ تیس سال سے دار الافتاء کا شعبہ اپنی خدمات انجام دے رہا ہے، ماہر اور تجربہ کار مفتیان کرام دن رات لوگوں کی رہنمائی کے لیے دستیاب رہتے ہیں جامعہ کی ویب سائیٹ پہ آن لائن فتویٰ معلوم کرنے کی سہولت بھی موجود ہے جسکی بدولت مناسب وقت میں لوگوں کو رہنمائی میسر ہے اور لوگوں کی دینی و دنیوی ضروریات میں انکی رہنمائی کے لیئے ایک مناسب پلیٹ فارم بحمد اللہ ہمارےجامعہ میں موجود ہے۔
کتب خانہ
تقریباً دو ہزار سے زائد کتابوں پر مشتمل کتب خانہ اساتذہ کرام و طلباء کرام کے استفادہ کے لیئے جامعہ کی جانب سے مہیا کیا گیا ہے جس سے اساتذہ و طلباء بھر پور فائدہ اٹھاتے ہیں اہلیان علاقہ میں اگر کسی کو بھی ضرورت ہو تو وہ بھی کتب خانہ سے فیضیاب ہو سکتے ہیں۔
طلباء کرام کا کمپیوٹرائزڈ ڈیٹا
جامعہ کا ایک نمایاں کارنامہ یہ بھی ہے کہ یہاں تمام طلباء کرام کا کمپیوٹرائزڈ ڈیٹا نہ صرف محفوظ رکھا جاتا ہے بلکہ اسکو ہر سال نئے سال کے نظم کے مطابق اپڈیٹ بھی کیا جاتا ہے ،جس میں بچوں کی تعلیمی کارکردگی ، امتحانی نتائج ، نظم و ضبط سے متعلق رپورٹ اور بچے کی حالیہ تصویر و فنگر پرنٹ وغیرہ شامل ہیں
سائنس لیبارٹری
نظری علم کے ساتھ ساتھ عملی علم بھی نہایت ضروری ہے اسی مقصد کے لیے ہر تعلیمی ادارہ میں ایک لیب کی ضرورت ہوتی ہے جیاں تھیوری کو پریکٹیکل کی شکل میں ڈھالنے کے جملہ لوازمات موجود ہوتے ہیں جامعہ میں بھی ایسی ایک جدید لیب موجود ہے جو طلباء کرام کے نظری علوم کو عملی تجربات سے گزارنے میں معاون ومدد گا ر ثابت ہوتی ہے ۔