ہمارے بارے میں

qurans-stacked-1920

جامعہ تحفیظ القرآن

جامعہ تحفیظ القرآن کی بنیاد 1985میں مفتی اعظم پاکستان حضرت مولانا مفتی ولی حسن ٹونکی ؒ کے دست مبارک سے رکھی گئی یہ گول مارکیٹ ناظم آباد میں واقع ہے اس ادارہ کے قیام کا مقصد دینی تعلیم کو وقت کے تقاضوں کے مطابق دینا ہے ۔گزشتہ 37 سال سے انتظامیہ اور ٹرسٹی حضرات ہمارے مقصد کے حصول کیلئے دن رات کوشاں ہیں ،انتظامیہ کے باصلاحیت افراد اور قابل اساتذہ کرام کی جماعت  نت نئے چیلنجز کا سامنا کرنے کے لیے ہر وقت تیار رہتی ہے ۔درجہ ذیل رپورٹ ہماری کامیابی ، حاصل کردہ اہداف اور مستقبل کے مقاصد و چیلینجز کی عکاس ہے 

: ادارہ کا تعارف

جامعہ تحفیظ القرآن کی بنیاد1985میں گول  مارکیٹ ناظم آبادنمبر3 میں  رکھی گئی، یہ ایک غیر سیاسی اور غیر منافع بخش/ غیر کاروباری ادارہ ہے جو کہ خالص دینی تعلیم کے واسطے بنایا گیا، ابتداء میں یہ ادارہ ایک رجسٹرڈ ٹرسٹ کے تحت چلتا رہا، جہاں حفظ و ناظرہ کی تعلیم کا آغاز کیا گیا،شہری و مقامی طلباء کے ساتھ ساتھ دوسرے شہروں سے طلباء بھی یہاں تعلیم حاصل کرنے آتے رہے،وقت کے ساتھ ساتھ مدرسہ نے اپنے مقاصد کی جانب سفر کو جاری رکھتے ہوئے  درس نظامی کی تعلیم اور جدید عصری علوم ( اسکولنگ) کا بھی آغاز کر دیا اور مدرسہ کو باقاعدہ وفاق المدارس العربیہ پاکستان سے ملحق کر دیا گیا ، نیز2014میں  الحمدللہ تحفیظ ماڈل اسکول کاباقاعدہ  الحاق سندھ بورڈ آف ایجوکیشن سے عمل میں آیا تب سے لیکر اب تک ہر سال ہمارے طلباء اپنی محنت ولگن سے ایک نمایاں مقام بنانے میں  کوشاں ہیں
ہمارا تعلیمی معیار گزرتے وقت کے ساتھ ساتھ نہایت بہتری کی جانب گا مزن ہے ہمارا ادارہ طلباء کرام کو ہر قسم کی غیر تعلیمی / فضول مصروفیات سے بچا کر خالص تعمیری و تعلیمی مصروفیات میں لگائے رکھنے کے لیئے ہر ممکن کو شش میں جٹا ہوا ہے اور طلباء کرام کی تعلیم و تربیت کے لیے جس بھی چیز کی ضرورت ہو اسکی فراہمی کو ممکن بنانے میں لگا رہتا ہے ادارہ کا اپنا کوئی ذاتی کاروبار نہیں ہے بلکہ مقامی و غیر مقامی مخیر اور صاحب خیر افراد کے مالی تعاون سے ادارہ کے جملہ اخراجات پورے کئے جاتے ہیں

DSC_7380-min
DSC_7290-min

ترجیحات

عصری و دینی علوم کے امتزاج سے ہماری آئندہ آنیوالی نسلوں کو اس طرح تیار کرنا کہ وہ زمانہ کی قیادت مکمل قائدانہ صلاحیتوں کے ساتھ کر سکیں ہماری اولین ترجیح ہے ۔

madarsa

مشن

مدارس کے طلباء کرام کو معیاری تعلیم و تربیت سے مزین کرنا ہمارا مشن ہے۔

:بورڈ آف ٹرسٹیز

مہتمم :مولانا فرحان نعیم صاحب

جنرل سیکٹری ، ڈاکٹر سید شفقت الاسلام صاحب

منتظم اعلیٰ :مولانا سید حماد اللہ شاہ صاحب

اکاؤنٹنٹ :جناب ریحان اشرف صاحب

:دیگر ممبرز

 ڈاکٹر خالد پاشا صاحب 

 مولانا انعام الحق عباسی صاحب

 مولانا کامران احمدانصاری صاحب 

 مولانا سید اظہار اللہ شاہ صاحب

 جناب حافظ ظفرصاحب

طلباء کرام اور کلاسز کی تعداد

اساتذہ اور عملے کی تعداد

گریجویشن کرنے والے طلباء

info.jpg

طلباء کرام کی تعداد

شعبہ ناظرہ میں سات(7)کلاسیں ہیں جن میں تعلیم حاصل کر نیوالے ۔طلباءکر ام کی تعداد250 ہے

حفظ :اس شعبہ  میں اس وقت سات(7) کلاسیں ہیں جن میں تعلیم حاصل کرنیوالے طلباء کرام کی تعداد 200 ہے

 تحفیظ ماڈل اسکول:اس شعبے میں نو(9) کلاسیں ہیں جن میں تعلم حاصل کر نیوالے طلباء کرام کی تعداد 320 ہے

درس نظامی:میں  کلاسوں کی تعداد 9ہے جن میں تعلیم حاصل کرنیوالے طلباء کرام کی تعداد 290ہے

solar-panel-repair-common-problems-and-how-repair-services-can-help-solve-them-500x500-1.webp

سولرسسٹم /شمسی توانائی کی تنصیب

طلباء کرام کی سہولت اور انکے قیمتی وقت کو ضائع ہونے سے بچانے کے لئے مدرسہ میں سولر سسٹم کی تنصیب کی گئی ہے جس کی بدولت بجلی کے بڑھتے ہوئے بلوں میں خاطر خواہ کمی کے ساتھ ساتھ جامعہ بجلی کی چوبیس گھنٹہ بلاتعطل فراہمی میں بھی خود کفیل ہو گیا ،وقت بے وقت بجلی جانے کی وجہ سے جو حرج ہوا کرتا تھا مذکورہ سسٹم کی تنصیب سے اسکی بھی تلافی ہو گئی –

DSC_7380-min-scaled.jpg

گرل کی تنصیب

طلباء کرام کی حفاظت کے پیش نظر بالکونیوں  اور راہداریوں کے اطراف میں گرل لگائی گئی ہے جس کی بدولت حفاظت کے ساتھ ساتھ مدرسہ کی خوبصورتی میں بھی اضافہ ہو گیا ہے۔

default-borewell-contractors-4.webp

پانی کے لیے بورنگ

پانی کی ضروریات کے پیش نظر جامعہ میں بورنگ کروائی گئی جسکی بدولت پانی کی قلت کی شکایت بھی دور ہو گئی اور طلبا ءو نمازیوں کو بھی بہت سہولت ہوگئی ۔

new-clothes-wash-before-wear-today-stock-tease-150519.jpg

واشنگ مشین

 انسان کو ہمیشہ صاف ستھرا رہنا چاہیئے اور صاف ستھرا  رہنے  کے لیے کپڑوں کی صفائی ستھرائی نہایت ضروری ہے، اس مقصد کے لیے جامعہ نے طلباء کرام کی سہولت کیلئے آٹومیٹک واشنگ مشینیں  لگائیں ہیں  تاکہ کم سے کم وقت اور محنت میں طلباء کرام کے کپڑوں کی دھلائی ہو سکے اورطلباء اپنے قیمتی اوقات کو زیادہ سے زیادہ اپنی پڑھائی پر صرف کر سکیں ۔

Post-30-min.jpg

طلباء کرام کے لیئے خطابت اور تقریری سر گر میوں کا فروغ

جو علم ہم سیکھیں اس علم  کو دوسروں تک پہنچانابھی  ہماری ذمہ داری ہے اسی ذمہ داری کے احساس کو نظر میں رکھتے ہوئے جامعہ کی جانب سے اپنے طلباء کرام کے لیے تقریری مقابلوں کا اہتمام کیا جاتا ہے تاکہ طلباء کرام  اپنے مافی الضمیر کا اظہار موثر انداز میں کسی بھی مجمع کے سامنے کر سکیں ان تقریری مقابلوں سے طلباء کر ام کو بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملتا ہے اور اپنا پیغام موثر الفاظ میں دوسروں تک پہنچانے کی بہم مشق انہی مقابلوں کے ذریعے کی جاتی ہے ۔

WhatsApp Image 2023-11-07 at 19.03.01_fb1b0e8d

طلباء کرام کی حوصلہ افزائی

دوران طالب علمی اہم شخصیات سے ملاقات کر نا بہت حوصلہ افزائی کا باعث ہوا کرتا ہے اس سے علم و عمل کی نئی راہیں کھلتی ہیں ،حوصلہ پروان چڑھتا ہے اور نئے جوش و ولولہ کے ساتھ طالب علم مزید بہتر سے بہتر کی کوشش میں لگ جاتا ہے ،اس کاوش کے تحت جامعہ میں سعودیہ کے قونصل جنرل صاحب کی تشریف آوری ہوئی اور جامعہ کے طلباء کرام کے ساتھ انکی ملاقات سے نہ صرف یہ کہ طلباء کرام کو بہت فائدہ ہوا بلکہ معزز مہمانوں کی خوشی بھی قابل دید تھی۔ معزز مہمانان گرامی مدرسہ کے طلباء کرام سے مل کر بہت خوش ہوئے انکی حوصلہ افزائی فرمائی اور ان سے خطاب بھی فرمایا۔

Scroll to Top
Open chat
1
Scan the code
Hello
Can we help you?