تقریبات
غیر نصابی سرگرمیاں
ہمارے جامعہ میں نصابی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ غیر نصای سرگرمیوں میں بھی اپنے طلباء کرام کو مشغول رکھا جاتا ہے ،جیسے: تربیت، تقریری مقابلے، حسن قرأت،عام معلوماتی مقابلے، سالانہ کھیل کے پروگرام، ہر سال کسی تفریحی مقام پر پکنک کا پروگرام ، لائیبریری کا استعمال ، کمپیوٹر کی تعلیم، انگریزی اور عربی بول چال کی تربیت۔
طلباء کرام کے لیے خصوصی تعاون و امداد
ہم اپنے طلباء کرام کو وظائف سے نوازتے ہیں تاکہ انکی معاونت کی جا سکے،بالخصوص دورہ حدیث کے طلباء کرام کو ماہانہ وظیفہ بھی دیا جاتا ہے تاکہ وہ اپنے ضروریات کو باآسانی پورا کرسکیں ،اور اسی طرح جامعہ کی جانب سے علاج معالجہ کی سہولت دی جاتی ہے اور ہر ممکن سہولت بہم پہنچانے کی کوشش کی جاتی ہے ۔
خصوصی سرگرمیاں
اجتماعی قربانی
١٩٨٩ سے لیکر اب تک جامعہ میں اجتماعی قربانی کا نظم قائم ہے۔ الحمدللہ اجتماعی قربانی میں ادارے کو ایک نما یاں مقام حاصل ہے جسے اہل محلہ اور شہریوں کی جانب سے خوب سراہا جاتا ہے ، قربانی کی کھالوں سے ہونیوالی نقد آمدنی سے بھی مدرسہ کو مالی سپورٹ ملتی ہے ۔
ختم بخاری شریف کی تقریب
جامعہ میں ختم بخاری کی سادہ لیکن پروقار تقریب ہرسال منعقد کی جاتی ہے اس تقریب میں فارغ التحصیل ہونے والے طلباء کرام کے اعزاز میں انہیں دستار فضیلت سے نوازا جاتا ہے، حفظ مکمل کرنے والے طلباء کرام کی حوصلہ افزائی کے لیے انکی بھی دستار بندی کی جاتی ہے اور تمام وہ طلباء کرام جنہیں دستار دی گئی ہو انہیں گرانقدر تحفوں اورہدیوں سے بھی نوازا جاتا ہے ۔اسی طرح تحفیظ ماڈل اسکول کے تحت میٹرک میں نمایاں نمبرات حاصل کرنے والے طلبہ کو بھی انعامات سے نوازا جاتا ہے اس پر وقار تقریب میں طلباء کرام کے والدین، رشتہ دار متعلقین، محلہ والے اور دین سے محبت رکھنے والے احباب بڑھ چڑھ کر شرکت کرتے اور طلبا ءکرام کی خوشیوں کو دوبالا کر دیتے ہیں۔























































