Jamia Tahfeez-ul-Quran Jamia Tahfeez-ul-Quran

آن لائن دارالافتاء و تعبیرِ خواب پورٹل

جامعہ تحفیظ القرآن کے مستند مفتیانِ کرام اور علمائے دین کی زیرِ نگرانی شرعی مسائل کا حل اور خوابوں کی تعبیر معلوم کریں۔

تازہ ترین فتاوی تازہ ترین فتاوی

مزید فتاویٰ دیکھیں
حج و عمرہ

کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلے کے بارے میں : میں پندرہ دن کے عمرہ پیکج پر جارہی ہوں اس کے متعلق چند سولات ہیں: ۱۔وہاں جاکر مجھے نماز قصر پڑھنی ہوگی یا مکمل نماز ادا کرنی ہوگی۔ ۲۔عمرہ کے دوران کا چہرہ کا پردہ بھی کیا جائے گا یا نہیں؟ کیونکہ چہرے پر تو کپڑا لگنے نہیں دینا اس کا کیا طریقہ ہے؟ جبکہ میں شرعی پردہ کرتی ہوں۔ ۳۔اگر گرمی وجہ سے چہرے کا پردہ کرے بغیر عمرہ کرلیں تو کیا طریقہ درست ہے یا نہیں؟ ۴۔ عمرہ کے بعد جو بال کٹائے جاتے ہیں کتنے کاٹیں گے؟ اور کیا میرا شوہر یاکوئی عورت کاٹ سکتی ہے؟ ۵۔ کیا طواف سے پہلے اور بعد میں جو نفل پڑھتے ہیں ان میں پہلی رکعت میں سورۃ الکافرون اور دوسری رکعت میں سورۃ الاخلاص پڑھتے ہیں یا کوئی بھی سورت پڑھ سکتے ہیں؟ ۶۔ وہاں پر باجماعت نماز پڑھنے کا طریقہ خواتین کا کیا ہوگا؟ جس طرح مرد باجماعت نماز پڑھتے ہیں، کیا خواتین کو بھی باجماعت نماز وہیں پڑھنی ہوتی ہے؟

[ur]۱۔ تنہایا مسافر امام کی اقتداء میں نماز پڑھنے کی صورت میں قصر جبکہ مقیم امام کی اقتداء میں نماز پڑھنے کی صورت میں مکمل نماز پڑھنی ہوگی۔ ۲ ۔شریعت نے عورت کے لیے پردہ ہرحال میں لازم کیا ہے، البتہ احرام کی حالت میں عورت کے لیے چہرہ ڈھانپنا منع ہے ؛ اس...