فتویٰ نمبر: 119 | تاریخ: 23-08-2026
موضوع / عنوان: ایسی کمپنی جو بینک کے کیمرے وغیرہ ٹھیک کرے اس میں جاب کرنا ٹھیک ہے

ایک کمپنی ہے جس میں مجھے جاب مل رہی ہے۔یہ کمپنی بینک کے مختلف ...

سوال: ایک کمپنی ہے جس میں مجھے جاب مل رہی ہے۔یہ کمپنی بینک کے مختلف مسئلے حل کرتی ہے۔جس میں مجھے آفس ورک میں جاب مل رہی ہے۔معلوم یہ کرنا ہے کہ اسکی جو تنخواہ ہے وہ حلال ہے یا حرام؟
الجواب وباللہ التوفیق: بینک میں سودی کام میں براہ راست تعاون کرنا جائز نہیں ۔البتہ پنکھے کیمرے وغیرہ ٹھیک کرنے میں شرعاًحرج نہیں۔ایسے کمپنی میں جاب کرنا شرعاًجائز ہے۔
فتاوٰی ہندیہ: (کتاب الاجارۃ ،الباب السادس عشر فی مسائل الشیوع۔۔ج:4/ص:487)
استأجر الذمی مسلمالیبنی لہ بیعۃ او کنیسۃ جاز ویطیب لہ الاجر۔۔

29917 28