موضوع / عنوان: مرحوم کی اولاد میں بیوہ اور اولاد کا حصہ
کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ مرحوم کی جا...
سوال:
کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ مرحوم کی جائیداد میں بیٹوں ،بیٹیوں اور بیوہ کا کتنا حصہ ہے؟ جزاکم اللہ
الجواب وباللہ التوفیق:
الجواب حامداًومصلیاً
صورہ مسئولہ میں اولاً مرحوم کے حقوق متقدمہ (یعنی تجہیز وتکفین کے اخراجات نکال کر اگر مرحوم کے ذمہ کوئی قرض ہو تو قرض کی ادائیگی کے بعد اگر کوئی جائز وصیت کی ہو توایک تہائی ترکہ میں سے اس کو ادا کر کے) بقیہ کل مال میں سے بیوہ کو آٹھواں حصہ اور بقیہ مال بیٹوں اور بیٹیوں کے درمیان تقسیم ہوگا البتہ بیٹوں کو بیٹیوں سے دگنا ملے گا۔