فتویٰ نمبر: 102 | تاریخ: 15-08-2026
موضوع / عنوان: گھر کے سامنے سڑک پر گاڑی کے ریمپ بنانے کا شرعی حکم

کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ آج کل بعض گ...

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ آج کل بعض گھروں کی تعمیر سڑک کی سطح سے تقریباً ڈھائی یا تین فٹ بلند ہوتی ہے، جس کی وجہ سے گھر کے اندر گاڑی کھڑی کرنے کے لیے گھر کے سامنے سڑک کی جانب ایک ریمپ بنانا پڑتا ہے۔

اگر کوئی شخص اپنے گھر میں گاڑی داخل کرنے اور باہر نکالنے کے لیے ایسا ریمپ بنائے جو تقریباً چار فٹ تک عام سڑک کی جگہ میں آجائے، اور گاڑی کبھی گھر کے اندر اور کبھی باہر کھڑی کی جاتی ہو، تو کیا اس طرح سڑک کی کچھ جگہ ریمپ کی صورت میں استعمال کرنا شرعاً جائز ہے؟
اگر مذکورہ ریمپ کی وجہ سے عام گزرگاہ کی چوڑائی کم ہوتی ہو یا راہ گیروں اور گاڑیوں کے گزرنے میں دشواری یا رکاوٹ پیدا ہوتی ہو تو اس کا کیا حکم ہے؟ اور اگر سڑک کشادہ ہو اور کسی کو اس سے ضرر نہ پہنچتا ہو تو کیا اس صورت میں اس ریمپ کا بنانا اور استعمال کرنا جائز ہوگا؟
الجواب وباللہ التوفیق: مذکورہ جگہ پر ریمپ بنانے سے لوگوں کو تکلیف نہ ہوتی ہواور قانوناً بھی منع نہ ہو تو اس کی اجازت ہے ورنہ ممنوع ہوگا۔
مشکاۃ المصابیح: 1/254
"عن سعيد بن زيد قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: «من أخذ شبراً من الأرض ظلماً؛ فإنه يطوقه يوم القيامة من سبع أرضين".
درر الحكام في شرح مجلة الأحكام(٣/ ٢٣١، المادة: ١٢١٣)
إن إحداث شيء في الطريق العام يضيق الطريق ويضر بالمارة غير جائز، أما إذا كانت لا تضيق الطريق بسبب اتساعها فالإحداث جائز ما لم يمنع (الطوري)
25786 239