موضوع / عنوان: والدہ کے پلاٹ کی ورثاء کے درمیان تقسیم
کیا فرماتے ہیں علماء کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ والدہ کے پلا...
سوال:
کیا فرماتے ہیں علماء کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ والدہ کے پلاٹ کو ورثاء میں کس طرح تقسیم کیا جائیگا؟
الجواب وباللہ التوفیق:
جن بھائیوں نے قیمت اداء کی ہے۔یہ ان کی طرف سے تبرع اور احسان ہے،لہٰذا پلاٹ تمام ورثاء میں شریک رہیگا۔اور اس کو اس طرح تقسیم کیا جائیگا،کہ بھائی کو 2 حصےجبکہ بہن کو ایک حصہ دیا جائیگا۔جو بھائی والدہ کے انتقال کے وقت زندہ تھےبعد میں انتقال کرگئے۔ان کا حصہ ان کے بچوں کو دیا جائے۔مثلاً :تین بھائی اور تین بہنیں ہوں ،سو روپے کو 9 پر تقسیم کرکےبھائی کو 2 جبکہ بہن کو 1 حصہ دیا جائے۔تا ہم اگر مذکورہ ورثاء آپس میں صلح کی ترتیب بنائیں تو بھی شرعاً حرج نہیں۔