موضوع / عنوان: تین بھائیوں اور دو بہنوں کے درمیان وراثت کی تقسیم
کیا فرماتے ہیں مفتیانِ کرام اس مسئلہ کے بارے میں: ہم تین بھائ...
سوال:
کیا فرماتے ہیں مفتیانِ کرام اس مسئلہ کے بارے میں: ہم تین بھائی اور دو بہنیں ہیں۔ مکان کی مالیت تقریباً ڈیڑھ پونے دو کڑوڑ ہے۔ وراثت کیسے تقسیم ہوگی؟
الجواب وباللہ التوفیق:
مذکورہ صورت میں تینوں بھائیوں میں سے ہر ایک بھائی کے حصہ میں مکان کی قیمت کا 25 فیصد جبکہ دونوں بہنوں میں سے ہر ایک بہن کے حصہ میں 12.5 فیصد آئے گا۔یعنی 75 فیصد کے تینوں بھائی جبکہ 25 فیصد کی دونوں بہنیں حق دار ہوں گی۔
مثال کے طور پر اگر ڈیڑھ کڑور کا مکان فروخت ہو تو اس میں سے 3750,000 ہر ایک بھائی کے جبکہ 1875,000 ہر ایک بہن کے حصے میں آئیں گے۔
مثال کے طور پر اگر ڈیڑھ کڑور کا مکان فروخت ہو تو اس میں سے 3750,000 ہر ایک بھائی کے جبکہ 1875,000 ہر ایک بہن کے حصے میں آئیں گے۔